تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو چہارشنبہ کو بہار کا دورہ کریں گے

حیدرآباد_ 29 اگست ( پریس ریلیز ) چیف منسٹر  چندرشیکھر راؤ رواں ماہ کی 31 تاریخ (بروز چہارشنبہ) کو ریاست بہار کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے لیے چیف منسٹر چہارشنبہ کی صبح حیدرآباد سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

کے سی آر وہاں تلنگانہ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق گلوان وادی میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیوں کے پسماندگان کو مالی امداد فراہم کریں گے۔

شہید فوجیوں کے پسماندگان کے ساتھ ساتھ چیف منسٹر حالیہ عرصے میں شہر حیدراباد میں پیش آئے حادثے کے 12 مہلوکین کے افراد خاندان کو بھی مالی امداد فراہم کریں گے۔ وزیراعلی کے سی آر ریاست بہار کے اپنے ہم منصب شری نتیش کمار کے ہمراہ ان افراد میں چیکس کی تقسیم عمل میں لائیں گے۔ بعد ازاں چیف منسٹر ریاست بہار کے اپنے ہم منصب کی جانب سے اُنکے اعزاز میں ترتیب دئیے جارہے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دونوں چیف منسٹرس ملکی سیاست کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شہید فوجیوں کے خاندانوں کو فی خاندان 10 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح چیف منسٹر کے سی آر تمام مہلوک مزدوروں کے افراد خاندان کو فی خاندان 5 لاکھ روپئے کا چیک دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button