نیشنل

بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی پر راہول گاندھی ، وزیراعظم نریندر مودی پربرس پڑے

2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی عصمت ریزی اور اس کے  خاندان کے افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی رہائی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ "پورا ملک آپ کے قول و فعل میں فرق دیکھ رہا ہے۔”۔

راہول گاندھی نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ "جن لوگوں نے 5 ماہ کی حاملہ خاتون کی عصمت ریزی کی اور اس کی 3 سالہ بیٹی کو قتل کیا، انہیں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے دوران رہا کر دیا گیا۔

خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کرنے والوں سے ملک کی خواتین کو کیا پیغام جا رہا ہے؟‘‘ انہوں نے وزیراعظم مودی کی یوم آزادی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے خواتین کی عزت کم ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button