جنرل نیوز

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا و پیپول ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کے زیراہتمام نظام آباد میں اسکالرشپ و بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کا انعقاد

نظام آباد/ 27 نومبر (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس)
شہر نظام آباد میں آج مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا یونٹ نظام آباد و پیپول ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کے تعاون سے گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر ایک تقریب بضمن اسکا لرشپ و بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل لایا گیا جس میں بحیثیث مہمان خصوصی ڈاکٹر متین قادری سابقہ رکن تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن جبکہ مہمانان اعزازی خواجہ آصف ، شاہنواز ایڈوکیٹ (حیدرآباد ) مولانا کریم الدین کمال سینٹر قائد ٹی آر ایس پارٹی ، رضی الدین اسلم‌ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درپلی، ولی صدیقی انجنیئر ،علی باغبان کارپوریٹر ،مرزا آفسر بیگ نمائندہ کارپوریٹر، حارٹ صدر میمن کمیونٹی ، ڈاکٹر مزمل بامہد،ذیشان رضوی ایڈوکیٹ و جنرل سیکریٹری ایم‌ایس او نے شرکت کی اس موقع پر (25) طلباء میں فی کس (5000)پانچ ہزار روپے بطور تعلیمی امداد فراہم کی گئی اور (4) استاتذہ کرام کو ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا جن میں قابل ذکر ڈاکٹر محمد رفیق الدین ، صدر شعبہ کمیسٹری و وائس پرنسپل گورنمنٹ گری راج ڈگری کالج نظام آباد ، عارف احمد محمد نگر نظام آباد رورل ، محمد عبدالحکیم کرنا پلی، اکبر علی خان گوؤر ورنی منڈل، شامل ہیں نظامت کے فرائض ارشد مجید نے انجام دیے اس تقریب کے انتظام و انصرام میں ڈاکٹر محمد عرفان ، صدیق وفا، محمد عارف ، محمد سہیل نے حصہ لیا نواز رضا نے مہمانوں ،معززین و طلباء کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button