جنرل نیوز

گلوبل ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں وداعی تقریب کا شاندار انعقاد

،گلوبل ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ میں جماعت دہم کے  طلباء و طالبات کے لئے جماعت نہم کے طلبہ کی جانب سے ایک وداعی تقریب کا 21 مارچ کو  انعقاد عمل میں لایا گیا. اس تقریب کی صدارت ناظم مدرسہ جناب عبدالرؤف شوکت صاحب نے کی.

اس تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد صابر علی  صدر یم آئی یم کورٹلہ ، جناب محمد انور صدیقی  اسٹاف رپورٹر روزنامہ راشٹرایہ سہارا، جناب محمد مکرم  فور ٹی وی رپورٹر کورٹلہ نے شرکت کی.

 

اس موقع پر جناب صابر علی  نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کامیاب ہونے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاق بھی ضروری ہےاور کہا کہ خوب محنت اور سچی لگن سے تعلیمی میدان میں اعلیٰ نشانات حاصل کریں.

 

جناب محمد انور صدیقی  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سے دوری ہمیں کامیابی کی طرف گامزن کرسکتی ہے وقت اللـــہ کی دی ہوئی انمول نعمت ہے. اسکی قدر کریں. اور جماعت دہم کے طلبہ سے کہا کہ آنے والے سالانہ امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے والدین کا، اساتذہ کا اور شہر کا نام روشن کریں.

 

نیز ناظم مدرسہ جناب عبدالرؤف شوکت  نے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازا. انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے مستقبل کو سنوارنے کےلئے دن اور رات خوب محنت کریں. اور اپنے اساتذہ کے بتائے ہوئے باتوں اور انکے دیئے ہوئے علم کو بہتر انداز میں استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنواریں.

 

اس پروگرام میں مدرسہ کے طلباء و طالبات نے اپنے ایک منفرد انداز میں بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ناصرف اساتذہ کرام کو بلکہ مہمانوں کا دل جیت لیا.

 

اس تقریب میں جناب محمد شفیع ، جناب اظہار حسین ، جناب محمد سمعید علی صاحب، جناب عمران ، جناب محمد عابد ، جناب عبدالرحمٰن  اور مدرسہ ھذا کے معلمات کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی.

متعلقہ خبریں

Back to top button