جنرل نیوز

والدین دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیں   

نظام آباد میں ادارہ تنظیم المکاتب کے 7 طلباء کوتکمیل ناظرہ قرآن پر ایوارڈ

شہر نظام آباد میں گذشتہ چند سالوں سے مختلف محلہ جات میں ادارہ تنظیم المکاتب پورے نظم وضبط کے ساتھ عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو دینی تعلیم اور مذہب اسلام کی ابتدای بنیادی باتوں جیسے عقائد اسلام روزمرہ کی مسنون دعائیں اوراحادیث نبویہ سے واقف کرانے کے لےء محنت کرتا آرہا ہے چنانچہ اپنی بساط بھر کوشش کرتے ہوے شہر میں مسجد اسلامیہ محلہ حطای جہاں 30 طلباء وطالبات مسجد عمر کے قریب ایک کرایہ مکان حاصل کرکے 70 بچوں کو دوشفٹوں میں اسی طرح ادارہ بیت المال سوسائٹی میں 55بچوں کو یومیہ دیڑھ گھنٹہ دینی تعلیم وتربیت کا انتظام چل رہا ہے الحمد للہ تاحال سینکڑوں طلباء وطالبات نے اس ادارہ نے تجوید کے ساتھ قرآن مجید کو پڑھنا سیکھ لیا ہے

 

آج مسجد اسلامیہ میں چارطلباء نے ناظرہ قرآن مع تجوید مکمل کیا اور تین طلباء نے نورانی قاعدہ مکمل کیا جس پر ادارہ تنظیم المکاتب اور مسجد اسلامیہ انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران نے بچوں کو ان کے والدین کو مبارکباددیتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ موجودہ ملکی حالات میں اپنے بچوں اور نونہالوں کے ایمان وعقائد کا تحفظ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے جس کے لےء ہمارے پاس اب دوہی راستے ہیں ایک اپنا گھر یعنی والدین کی تربیت اوردوسرے اللہ کا گھر یعنی مساجد

 

ان دونوں مقامات سے ہی اپنے بچوں کے ایمان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے اس لےء ہر مسلمان فرد کی ذمہ داری ہیکہ وہ محلہ محلہ مکاتب کے قیام کو یقینی بنائیں اور مسجد مسجد دینی تعلیم کا انتظام کریں اور شہروں ودیہاتوں میں چلنے والے ان دینی مکاتب کو قدرکی نگاہ سے دیکھیں اور ہر اعتبارسے ان کا تعاون کرکے اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کا سامان کریں اپنے بچوں کو ان مکاتب میں داخل کرواکر نئ نسل کے ایمان کی حفاظت کو یقینی بنائیں

 

مزید مکاتب کو قیام کرنے کی فکر کریں اور ادارہ تنظیم المکاتب سے رابطہ کرکے سینی تعلیم کو عام کرنے میں مدد کریں اس موقع پر ناظرہ قرآن ونورانی قاعدہ تکمیل کرنے والے طلباء وطالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا شہر کے چند ذمہ داراحباب کی سرپرستی ونگرانی میں یہ پروگرام بحسن وخوبی انجام دیا گیا جس میں قابل ذکر جناب الماس خان غلام محمد پاشاہ سید معراج علی یوسف بھای عبدالقدیر عمر کرانہ عبدالجلیل سید بھای اظہر اللہ خان عمران شریف عظیم بھای محمد ساجد حافظ راشد حافظ محسن حافظ حامد محمد حسین عبدالحسیب طلحہ محمد عمران نے شرکت کی اور حافظ راشد کی شال پوشی کرتے ہوےمفتی عبدالماجد قاسمی نے طلباء کو آخری رکوع پڑھاکر دعاء فرمای ان کے علاوہ دیگر ذمہ داران ومصلیان مسجد اوراہلیان محلہ بھی شریک رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button