تلنگانہ

حیدرآباد۔ بارش کے دوران نالے میں بہہ جانے والی خاتون کی نعش موسی ندی سے دستیاب

حیدرآباد: شدید بارش کے دوران حیدرآباد میں نالے میں بہہ جانے والی خاتون کی نعش موسیٰ ندی سے برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں نے چہارشنبہ کی صبح موسیٰ رام باغ پل کے قریب ایک خاتون کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

 

 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو ضبط کرلیا۔ متوفی خاتون کی شناخت گنڈے لکشمی (55) سال کے طور پر کی گئی ہے۔ گزشتہ اتوار کو لکشمی کے خاندان والوں نے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ لکشمی لاپتہ ہوگئی ہے اورانھوں نے اس کے نالے میں بہہ جانے کا شبہ ظاہرکیا تھا۔

 

 

پولیس نے خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔ آج اس کی نعش مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button