نیشنل

ہندووں کو گھروں میں ہتھیار رکھنے کا پرگیہ ٹھاکر نے دیا مشورہ

بنگلورو _ 27 دسمبر ( اردولیکس) بی جے پی کی متنازعہ رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ہندوؤں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گھروں میں چھریوں کو تیز رکھیں، کیونکہ ہر ایک کو اپنی حفاظت کرنی ہے۔ بھوپال سے بی جے پی کی نمائندگی کرنے والی پرگیہ سنگھ نے کرناٹک کے شیواموگا میں، انہوں نے کہا ان ( مسلمانوں) کے پاس لو جہاد کی روایت ہے، اگر وہ کچھ نہیں کرتے ہیں، تو وہ لوجہاد کرتے ہیں۔ محبت بھی کرتے ہیں تو اس میں جہاد کرتے ہیں۔ ہم (ہندو) بھی خدا سے پیار کرتے ہیں، ایک سنیاسی اپنے خدا سے محبت کرتا ہے

انھوں نے کرناٹک میں ہندو کارکنوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا۔ پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوؤں کو حق ہے کہ وہ ان پر اور ان کے وقار پر حملہ کرنے والوں کا جواب دیں۔ پرگیہ ٹھاکر نے شیوا موگا میں ہندو جاگرن ویدیکا کے جنوبی زون کی سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سنیاسی کہتے ہیں کہ خدا کی بنائی ہوئی اس دنیا میں تمام ظالموں اور گنہگاروں کو ختم کردو، ورنہ یہاں محبت کی صحیح تعریف باقی نہیں رہے گی۔ لہٰذا لوو جہاد میں ملوث افراد کو بھی اسی طرح جواب دینا چاہیے۔ اپنی بیٹیوں کی حفاظت کریں، انہیں صحیح اقدار سکھائیں۔

 

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہتھیار اپنے گھروں میں رکھیں اور کچھ نہیں توکم ازکم چاقو، تیز دھار ہتھیار سبزیاں کاٹنے کے لیے رکھ لیں، جب استعمال کرنا پڑے گا تو پتہ نہیں کیا صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ ہر کسی کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اگر کوئی ہمارے گھر میں گھس کر حملہ کرتا ہے تو اس کو منہ توڑ جواب دینا ہمارا حق ہے۔اس کے ساتھ پرگیہ ٹھاکر نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مشینری اداروں میں نہ بھیجیں، ایسا کرنے سے آپ اپنے لیے اولڈ ایج ہوم کے دروازے کھول لیں گے۔ اس نے کہا کہ بچوں کو مشینری اداروں میں پڑھانے سے بچے آپ اور آپ کی ثقافت سے تعلق نہیں رکھیں گے۔ وہ اولڈ ایج ہوم کلچر میں پروان چڑھیں گے اور خود غرض ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button