تلنگانہ

ای ڈی کی نوٹس جاری کئے جانے سے متعلق میڈیا اطلاعات پر رکن کونسل کویتا کا ردعمل

حیدرآباد _ 16 ستمبر ( اردولیکس ) ٹی آر ایس رکن کونسل کویتا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے دہلی شراب اسکام معاملے میں نوٹس جاری کئے جانے کی بعض میڈیا اور سوشیل میڈیا میں اطلاعات گشت کررہی ہیں ان اطلاعات پر رکن کونسل کویتا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ٹیوٹر پر ایک بیان پوسٹ کرتے ہوئے کویتا نے واضح کیا کہ انھیں کسی قسم کی نوٹس موصول نہیں ہوئی ہے کویتا نے کہا کہ دہلی میں بیٹھ کر چند افراد میڈیا کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ حقائق پیش کرنے میں زیادہ وقت دیں۔تاکہ ٹی وی کے ناظرین کا قیمتی وقت بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button