نیشنل

سابق چیف منسٹرپنجاب کیپٹن امریندرسنگھ اگلے ہفتہ بی جے پی میں ہوں گے شامل اورپارٹی…

نئی دہلی: ریاست پنجاب کے سابق چیف منسٹرو ’پنجاب لوک کانگریس‘ کے سربراہ کیپٹن امریندر سنگھ 19 ستمبر کوبی جے پی میں شامل ہورہے ہیں اوراپنی پارٹی کو زعفرانی جماعت میں ضم کردیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریندر سنگھ اپنے بیٹے رن اندر سنگھ، بیٹی جے اندر کور اور پوتے نروان سنگھ کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں،

اسی کے ساتھ ان کی پارٹی باضابطہ طور پر بی جے پی میں ضم ہو جائے گی۔ کیپٹن امریندر سنگھ دہلی میں بی جے پی کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بی جے پی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ امکان ہے کہ اگلے ہفتہ وہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button