تلنگانہ

میں آر ٹی سی ملازمین کے خلاف نہیں ہوں۔ گورنر تمیلی سائی

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو حکومت میں ضم کرنے کے معاملے میں پیدا شدہ صورتحال کے درمیان گورنر تمیلی سائی سونداراجن نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے راج بھون کے محاصرے کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی ہے۔

 

 

 

گورنر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ کبھی بھی آر ٹی سی ملازمین کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق میں ہڑتال کے وقت وہ آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ کھڑی رہیں اور وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ آر ٹی سی بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر ٹی سی ملازمین آج راج بھون کے پاس پہنچے۔ پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے ہلکی سی کشیدگی پھیل گئی۔

 

 

 

گورنر تملی سائی سوندا راجن اس وقت پدو چیری میں ہیں، انہوں نے وہاں سے آر ٹی سی یونین کے قائدین کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔ یونین کے 10 قائدین کو راج بھون میں بات چیت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔گورنر پدوچری سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان سے بات چیت کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button