تلنگانہ

کریم نگر میں راہول گاندھی کا زبردست روڈ شو _ کہا انتخابات میں کانگریس سونامی برپا کرے گی

کریم نگر _ 19 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں راہول گاندھی  روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس، بی جے پی اور ایم آئی ایم چاہے کتنی بھی سازش کیوں نہ کرے انتخابات میں کانگریس پارٹی سونامی برپا  کرے گی۔

 

انہوں نے جمعرات کی شام کریم نگر کے راجیو چوک میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی، بی آر ایس اور ایم آئی ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ 2004 میں سونیا گاندھی کے وعدے کے مطابق تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا  کے سی آر حکومت نے چار کروڑ عوام کی امنگوں اور امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔

انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ شراب سمیت کئی کاروبار کے سی آر خاندان کے افراد کے ہاتھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور مرکز میں بی جے پی حکومت ریاست میں سازشی راج چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، بی آر ایس اندر سے ملے ہوئے ہیں کے سی آر اور بی جے پی کے تعلقات کی وجہ سے سی بی آئی ان کا پیچھا نہیں کر رہی ہے۔

 

راہول گاندھی نے کہا کہ  انہوں نے مرکزی حکومت کی غلط  پالیسیوں پر سوال اٹھائے تھے اس لئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور ان کی لوک سبھا کی رکنیت بھی چھین لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button