اسپشل اسٹوری

ممبئی کے سمندر میں کمسن بچے ماں باپ کا ویڈیو بنا رہے تھے کہ پانی کی تیز لہر نے ۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 16 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) ممبئی کے باندرہ میں کمسن بچے سمندر کے ساحل پر اپنے ماں باپ کا ویڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران پانی کی  تیز لہر میں ماں بہہ گئی اور باپ کسی طرح بچ گیا۔  ماں باپ کو آنکھوں کے سامنے ڈوبتے  دیکھتے ہوئے بچوں کی چینخ وپکار کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ مکیش اپنی 27 سالہ بیوی جیوتی اور تین کمسن بچوں کے ساتھ باندرہ میں ساحل سمندر پر تفریح کے لئے گیا تھا جہاں جیوتی اپنے شوہر مکیش کے ساتھ ایک چٹان پر بیٹھی تصویر کھینچ رہی تھیں، جب کہ ان کے تین بچے انہیں دور سے ویڈیو لے رہے تھے  اس دوران سمندر کی تیز لہر ان سے ٹکرا گئی جس میں شوہر اور بیوی پانی میں گر پڑے ۔ جس کے فوری بعد  مکیش اپنی کا ہاتھ پکڑ کر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن جیوتی پانی میں ڈوب گئی۔اور مکیش کو اس کے قریب میں موجود شخص بچا لیا۔ماں باپ کو پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھ کر  بچوں نے کافی چینخ وپکار کی بچوں کو ویڈیو میں چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے

 

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 جون کو پیش آیا ۔ سمندر کے ساحل پر موجود افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کی نعش 10 جون کو ممبئی کوسٹ گارڈ کو 20 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملی۔

 

مکیش نے پولیس کو بتایا کہ ایک شخص نے اسے واپس کنارے پر کھینچنے کے بعد اسے بچا لیا گیا، لیکن جیوتی پانی میں بہہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا توازن کھو بیٹھا اور ہم دونوں پھسل گئے۔ ایک شخص نے مجھے پکڑ لیا جب میں نے اپنی بیوی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نہیں سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button