جنرل نیوز

غریبوں کو مکان وراشن دے رہی ہے ریاستی حکومت:ستیش چندر شرما  

بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)ہماری مرکزی و ر یاستی حکومت بغیر تفریق کے ترقی کے کام کر رہی ہے، حکومت غریبوں کیلئے مکان و کھانے کیلئے راشن دے رہی ہے یہ بات نگر پنچایت ٹکیت نگر احاطہ میں افتتحاحی پروگرام میں وزیر مملکت غذ اورسد ستیش چندر شرمانے کہی ہے۔ سنیچر کو نگر پنچایت ٹکیت نگر میں وزیرمملکت ستیش چندر شرما اور رکن پارلیمنٹ اجودھیا للوسنگھ و سی ڈی او ایکتا سنکھ نے مختلف کاموں کا افتتاح کیا۔ اس میں بھگت سنگھ پارک نگر پنچایت دفتر احاطہ میں تین شیلڈ بلدیہ کے دو پارکوں میں میکی کی دیوار کے قیام کا کام، سڑک،ٹھنڈا پانی سمیت ۲۵ ترقیاتی کاموں کا دو کروڑ 60لاکھ کے منصوبوں کی نقاب کشاٸی کی گٸی۔اس موقع پر ٹکیت نگر پنچایت کے 618 لوگوں کو وزیر اعظم رہاٸش کے منظور نامہ بھی سونپے گٸ۔

چیٸرمین جگدیش پرساد گپتا کی جانب سے منعقد اس پروگرام کی صدارت سی ڈی او ایکتا سنگھ نے کی۔وزیر ستیش چندر شرما نے کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان دینے کے نعرے و وعدے آزادی کے بعد سے ہی چلتے رہے ہیں۔انہیں حقیقت میں بدلنے کا کام وزیر اعظم نے کیا ہےعوام کا یقین بھی قاٸم رہے گا۔جب ہم عوام کے مطابق کام کریں گے، ریاستی حکومت بغیر کسی تفریق کے غریبوں کو مکان اسکیم کا فائدہ دے رہی ہے ، دیگر اسکیموں میں بھی کسی بھی طرح کی تفریق نہیں کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی رہنمائی میں ریاستی حکومت غریب،دلت لوگوں کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام اسکیمیں چلا رہی ہے، رکن پارلیمنٹ للوسنگھ نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی اہم اسکیم گھر پکا ہو اس کیلئے ہم سبھی پوری طرح سے بغیر کسی بھید بھاؤ کے سبھی مجاز لوگوں کو مکان دینے کا کام کر رہے ہیں۔ مودی جی کی رہنمائی میں ملک کے غریب شہریوں کی بہبودی ہوئی۔انہوں نے جو خواب دیکھا تھا وہ دھیرے دھیرے پورا ہورہا ہے۔

وزیر، رکن پارلیمنٹ اور سی ڈی او نے نقاب کشائی سے پہلے وزیر اعظم رہائشی اسکیم شہری نگر پنچایت ٹکیت نگر کے 618 مکان کے مستفیدین کو منظوری نامہ تقسیم کٸے،نگر پنچایت ٹکیت نگر کے مکان کا فائدہ حاصل کرنے والوں میں شیلا، افسرن،نسیمن، پیتامبر، دپیک ورما،مدھو بالا، گر جادیوی ، ڈالی سنگھ، راکیش ورما، ارچنا دیوی کو وزیر اور سی ڈی او کے ہاتھ منظوری نامہ پاتے ہی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا۔ اس موقع پر چیئر مین جگدیش پرساد گپتا نے رکن پارلیمت للوسنگھ اور وزیر مملکت ستیش چندر شرما سے نگر پنچایت میں گرلس ڈگری کالج قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button