نیشنل

مہاراشٹرا:وردھا ہندی یونیورسٹی میں اشرار کا طلباء پر حملہ۔ جے شری رام کے نعرے لگائے گئے

ممبئی: ریاست مہاراشٹرا کے وردھا میں بعض اشرار  جمعہ کو آدھی رات کے قریب مہاتما گاندھی انتراشٹریہ ہندی وشو ودیالیہ میں گھس گئے اور ایک دلت پی ایچ ڈی طالب علم اور کچھ دوسرے طلباء پر حملہ کر دیا جو غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر تھے۔ حملے میں پانچ طلباء زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں اور ان کے  ساتھیوں نے ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگائے اور احتجاج ختم کروانے کی کوشش کی۔ طلباء کے مطابق دھرنا کے مقام پر مین گیٹ کو تالہ لگا دیا گیا تھا لیکن کچھ باہر کے لوگ اور شرپسند چوری چھپے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے وہ کیمپس میں دائیں بازو کے طلباء یونین کے ساتھ مل کر تشدد میں ملوث تھے۔طلباء نے واقعہ کی تصویریں لینے کی کوشش کی، انہوں نے ان کے موبائل چھین لیے، کچھ طلباء نے وردھا پولیس کو فون کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صبح 4 بجے کے قریب حالات کو قابو میں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button