تلنگانہ

ٹینک بنڈ پر آج سے سنڈے فن ڈے پروگرام دوبارہ شروع

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ٹینک بنڈ پر سنڈے فن ڈے پروگرام 19فروری دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں حسین ساگر جھیل میں ملک کے سب سے بڑے موسیقی فوارے لگائے گئے ہیں۔ ایک گھنٹہ کے وقفہ سے ان فواروں کو 15 منٹ کے لئے چلایا جائے گا جس کا آغاز شام 7 بجے سے ہوگا جو رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔ سنڈے فن ڈے کے دوران ان فواروں کو 6 موسیقی کی دھنوں پر چلایا جائے گا۔

سنڈے فنڈے پروگرام دو سال پہلے شروع کیا گیا تھا تا کہ حسین ٹینک بنڈ پر تفریح کے لئے آنے والوں کو اپنے افراد خاندان کے ساتھ پر سکون وقت گزارنے کا موقع فراہم جاسکے۔ 19 فروری کو سنڈے فنڈے پروگرام کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے حسین ساگر کے اطراف واکناف میں ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک یہ پابندیاں رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button