نیشنل

حیدرآباد کے پرانے شہر سمیت ملک کے 30 مقامات پر این آئی اے کے دھاوے

حیدرآباد: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سےآئی ایس آئی ایس کی بنیاد پرستی اور بھرتی کیس میں تمل ناڈو اور تلنگانہ ریاستوں میں 30 مقامات پر آج صبح اچانک دھاوے کئے گئے۔

 

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق کوئمبتور میں 21 مقامات، چنئی میں 3 مقامات، حیدرآباد کے پرانے شہر سمیت سائبرآباد میں 5 مقامات اور ٹینکاسی میں 1 مقام پر دھاوے کئےجارہے ہیں۔

 

 

یہ دھاوے آج اچانک ایک ساتھ تمام مقامات پر کئے گئے۔ دو افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button