تلنگانہ

پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خاں ، دوبارہ گورنر کوٹہ کے امیدوار !

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے قانون ساز کونسل میں گورنر کوٹہ کے تحت پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان  کو دوبارہ امیدوار بناتے ہوئے اسے کابینہ میں منظوری دی ہے

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کے نام کو گورنر کوٹہ کے تحت منظوری دی ہے اور اسے گورنر کی نامزدگی کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی حکومت نے ان دونوں کے نام کی گورنر کوٹہ کے تحت سفارش کی تھی اور گورنر نے حکومت کی سفارش کو منظوری دیتے ہوئے انہیں کونسل کے لئے نامزد کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے ان کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button