انٹر نیشنل

برطانیہ کے مسلمان کررہے ہیں اسرائیل کے کھجوروں کا بائیکاٹ

نئی دہلی: برطانیہ کے مسلمانوں کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جنگ میں اکتیس ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت اور 23 لاکھ کو بے گھر کرنے کے خلاف اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔برطانیہ کے مسلمانوں کی جانب سے اسرائیل کے کھجووروں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

 

واضح رہے اسرائیل ان ملکوں میں شامل ہے جہاں سے کھجورکی در آمد ہو تی ہے۔ اسرائیل سے آئی ہوئی کھجوروں کا بائیکاٹ برطانوی مسلمانوں نے اپنے لئے لازمی قرار دے رکھا ہے۔ اسرائیل سے کھجوروں کی درآمد سالانہ بنیادوں پر تیس ہزار ٹن کی جاتی ہے۔ جس کی مالیت تقریباً دس ملین ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ ‘ ایف او اے’ نامی تنظیم اسرائیلی قبضہ کے خلاف پچھلے 14 برسوں سے اسرائیلی کھجوروں کی بائیکاٹ کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

 

یہ مہم عام طور پر مسلمانوں کو متوجہ کرنے کے لئے جاری ہے۔ برطانوی مساجد میں مقرر پیش امام حضرات سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ اس سال یہ مہم پہلے کے مقابلے زیادہ موثر ہو رہی ہے۔ ‘ ایف او اے ‘ کے ذمہ دار شمائل جوارڈر کے مطابق اس بار کوئی بھی اپنے روزے کی افطاری اسرائیلی کھجوروں سے کرنے کے لئے مشکل سے ہی تیار ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button