تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے گرفتار

ورنگل _ 23 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کو جنگاوں پولیس پولیس نے  گرفتار کرلیا۔ انہیں پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بی جے پی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال بیٹھنے کے لیے تیار ہو رہے تھے۔ انھیں گرفتار کرتے وقت حالات کشیدہ ہو گئے کارکنوں نے ان کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پولیس اور بی جے پی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس جھڑپ میں بی جے پی کے کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء بی جے پی کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مرکزی قائدین بشمول بی جے پی کے ریاستی انچارج ترون چُگ نے بندی سنجے کو فون کرکے گرفتاری کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button