جنرل نیوز

نظام آباد میں انجمن شعرائے اُردو کے زیر اہمتام مشاعرہ کا انعقاد

نظام آباد:27/ جنوری (اردو لیکس)نئی نسل میں اردو شعری زوق کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ اُردو سے عدم واقفیت کا رحجان قابل تشویش ہے۔ لیسانی ورثہ کے تحفظ اس کی ترویج و اشاعت کی ذمہ داری اُردو داں طبقہ پر عائد ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے نظام آباد میں انجمن شعرائے اُردو نظام آباد کے زیر اہمتام منعقدہ  مشاعرہ اور نظام آباد کے کہنہ مشق شاعر جناب جلال اکبر کے شعری و نعتیہ کلام کی رسم اجرائی کے موقع پر کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں اُردو پڑھنے، لکھنے کا رحجان دن بہ دن کم ہوتا جارہا ہے اب اُردو رسم الخط کو انگریزی انگلش میں لکھا اور پڑھا جانے لگا ہے۔ اگر یہ سلسلہ باقی رہے تو اُردو زبان زوال پذیر ہوجائے گی۔ اُردو کو عام بول چال کے علاوہ پڑھانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ انگریزی میڈیم مدارس میں بچوں کو داخلہ دلواتے وقت اولیائے طلباء کو چاہئے کہ مادری زبان کی حیثیت سے اُردو کا انتخاب کریں۔

 

انہوں نے انجمن شعراء اُردو نظام آباد کے صدر جلال اکبر کے شعری مجموعہ عزائم اور نعتیہ مجموعہ کلام راہ معطر کی رسم اجرائی انجام دی اور کہا کہ نظام آباد ضلع شعری و ادیبی لحاظ سے ایک ذزخیر زمین ہے جہاں سے کئی شعراء و ادیب نے اپنی تخلیقات کے ذریعہ ملک سطحی پر نظام آ باد کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے ضلع کے شعراء و ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان شعراء کی تخلیقات معنوں حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے نظام آباد شہر میں شعری و ادیبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ادیبوں و شعراء کو آگے آنے کا مشورہ دیا۔

 

اس موقع پر اس موقع پر جناب جمیل نظام آباد ی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام سے معصوم جمیل نظام آباد سخن پرور ایوارڈ، سید ریاض تنہا کو ان کی گرانقدر ادبی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

 

ایوارڈ کے علاوہ 10 ہزار روپئے کیسر زر جناب ریاض تنہا کے حوالے کیا گیا جس کو انہوں نے بطور عطیہ انجمن شعراء نظام آباد کے حوالے کیا اس موقع پر ملک کے شعراء نعیم اختر خادمی، حامد بھوساولی، نعیم فراز آکولہ، التمش طالب، طیب پاشاہ قادری، پروفیسر مسعود احمد، صابر کاغذ نگری، امجد سلیم، پروفیسر مسعود احمد، ٹیپکل جگتیالی، وحید پاشاہ قادری، شیخ احمد ضیاء کے علاوہ نظام آباد کے مقامی شعراء شریف اطہر، عبدالرحیم قمر، ریاض تنہا، عبداللہ ندیم، ڈاکٹر رضی شطاری، بیلن نظام آباداور اشفا ق اصفی نے اپنا کلام پیش کیا۔ اشفاق اصفی کے مشاعرہ کی نظامت کی۔ لمرا گارڈن میں منعقدہ انجمن شعرائے اُردو نظام آباد کے اس پہلے کل ہند مشاعرہ میں محبان اُردو کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رات دیر گئے تک مشاعرہ جاری رہا۔ نعیم اختر خادمی کو بار بار سنا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button