تلنگانہ

دوران علاج نومولود بچہ کی ناک کا حصہ نکل‌گیا۔ حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ۔ والد پولیس سے رجوع

حیدر آباد: فوٹو تھیراپی کے ذریعہ علاج کے دوران نومولود بچے کی ناک کا ایک حصہ نکل گیا جس پر بچےکے والد نے ڈاکٹرس پر مبینہ لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کالے پتھر کے رہنے والےعمران نامی شخص نے نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ان کی بیوی کی ڈیلیوری کنگ کوٹھی کے ایک مشہور خانگی دواخانہ میں ہوئی۔

 

 

 

فوٹو تھراپی کے لئے نومولود کو این آئی سی یو میں رکھا گیا۔ فوٹو تھراپی کے دوران نومولود کی ناک کا کچھ حصہ سرخ ہو گیا اور ناک کا کچھ حصہ گر گیا۔ شکایت میں کہا گیا کہ ابتداء میں تو ڈاکٹرس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے علاج کے اخراجات برداشت کرنے اور پلاسٹک سرجری کروانے کا تیقن دیا۔ شکایت کنندہ کی جانب سے میڈیکل رپورٹس رپورٹس طلب کرنے پر انکار کیا گیا اور مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button