نیشنل

لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی سی اے اے نافذ ہوگا۔ امیت شاہ کا بڑا بیان: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریت ترمیم قانون لوک سبھا انتخابات سے پہلے پہلے نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں منظور شدہ یہ قانون قواعد

 

جاری ہونے کے بعد لوک سبھا انتخابات سے قبل پوری طرح نافذ کر دیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بی جے پی پھر سے اقتدار پر آئے گی اور اپوزیشن کی جماعتیں اپوزیشن میں ہی رہیں گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 370 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی جبکہ قومی جمہوری اتحاد یعنی این ڈی اے کو 400 سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مرکز میں مسلسل تیسری بار وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں

 

حکومت تشکیل پائے گی۔ امیت شاہ کا کہنا تھا کہ سی اے اے کے تعلق سے مسلمانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور انہیں اکسایا جا رہا ہے یہ کسی بھی ہندوستانی کی شہریت چھیننے کے لیے نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button