این آر آئی

بچے اور معمر افراد موسمی انفلوائنزا کی ویکسین لگوائیں: سعودی وزارت صحت  

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں موسم کی تبدیلی کے وجہ سے ان دنوں انفلووئنزا پھیلا ہوا ہے۔ جس کے پیش نظر سعودی وزارت صحت نے موسمی انفلوائنزا کی ویکسین کے لیے آگہی مہم شروع کر دی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ کن افراد کے لیے یہ ویکیسن ضروری ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موسمی انفلوائنزا سے بچے اور معمر افراد متاثر ہوتے ہیں اور ان پر اس کے اثرات بھی زیادہ مرتب ہوتے ہیں۔ انہیں پہلی فرصت میں موسمی انفلوائنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا چاہئیے

سعودی وزارت صحت نے موسمی انفلوائنزا ویکسین کے حوالے سے “وہ لمحہ جسے ہم دیکھنا نہیں چاہتے” کے سلوگن کے ساتھ آگہی مہم شروع کی ہے۔وزارت کی جانب سے معمر افراد، لاعلاج امراض میں مبتلا افراد، مدافعتی نظام میں ضعف کے شکار افراد، حاملہ خواتین، شعبہ صحت سے منسلک افراد کو تاکید کی جا رہی ہے کہ وہ موسمی انفلوائنزا ویکسین لگوا لیں۔ دیگر افراد کے لیے بھی یہی مشورہ ہے کہ انہیں ویکسین لگوانے چاہئے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’موسمی انفلوائنزا ویکسین موثر اور محفوظ ہے۔ اس کے ثانوی اثرات نہیں ہوتے۔ اگر ہوتے ہیں تو بے حد معمولی ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں برسہا برس سے موسمی انفلوائنزا ویکسین موثر ثابت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفلوائنزا سے بچنے کے لیے ویکسین لینے کا اہتمام کیا جائے اور ہجوم والے مقامات سے دور رہا جائے اور دونوں ہاتھ اچھی طرح سے دھونے کا اہتمام کریں۔ براہ راست منہ اور آنکھ کو چھونے سے پرہیز کیا جائے جبکہ چھینک یا کھانسی آنے پر ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے۔ رہائش کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ موسمی انفلوائنزا ویکسین کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کرا لیں۔ ویکسین سے 70 تا 90 فیصد موسمی انفلوائنزا سے تحفظ حاصل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button