نیشنل

حجاب اسلام کا لازمی جز ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ میں پیرکو ہوگی سماعت

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پرپیرکو سماعت ہوگی جس میں کہا گیا تھا کہ اسلام میں حجاب پہننا لازمی عمل نہیں ہے۔ درخواست گزاروں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک ہائیکورٹ نے اس سلسلے میں داخل درخواستوں کو خارج کر دیا تھا کہ حجاب اسلام کے تحت لازمی عمل نہیں ہے اور یہ آئین کے آرٹیکل 25 کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button