نیشنل

جموں کشمیر میں یاتریوں کی بس کھائی میں گرپڑی 10 ہلاک۔ دہشت گرد حملہ کا شبہ

نئی دہلی۔ جموں کشمیر کے ریاسی میں شیو کھیری جا رہی یاتریوں کی ایک بس پیر کو کھائی میں گر پڑی، اس حادثہ میں قریب 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔

 

عہدیداروں نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ شکری مندر جا رہے یاتریوں کی بس پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوجی دستہ اور نیم فوجی دستہ مقام حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے مقام حادثہ کے پاس گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اسی کے پیش نظر پورے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو کھیری مذہبی مقام سے درشن کر کے لوٹ رہے

 

یاتریوں کی بس پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد ہی بس حادثہ کا شکار ہو گئی اور کھائی میں گر پڑی جس کے نتیجہ میں 10 افراد کی موت ہو گئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button