نیشنل

راہول گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی ملی ہدایت _ پارلیمانی ھاوزسنگ کمیٹی کی نوٹس

نئی دہلی _ 27 مارچ ( اردولیکس)  ہتک عزت کے کیس میں قصوروار پائے جانے کے بعد رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے نااہل قرار دیے گئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ان کے  سرکاری بنگلہ کو  خالی کرنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے انہیں نوٹس بھیج کر ایک ماہ کے اندر اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 اپریل تک سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ راہول گاندھی کو 2004 کے انتخابات میں لوک سبھا کے رکن منتخب ہونے کے بعد، انہیں دہلی کے تغلق لین میں ایک بنگلہ الاٹ کیا گیا تھا اور وہ وہاں مقیم ہیں۔ تاہم، تازہ ترین پیش رفت کے بعد  ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ لوک سبھا ہاؤسنگ کمیٹی نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری رہائشی مکان میں رہنے کے لیے نااہل ہے۔ تاہم راہول گاندھی کے قریبی ذرائع نے بتایا  کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔

 

2004 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد سے، راہول گاندھی کو بنگلہ نمبر 12، تغلق مارگ، دہلی الاٹ کیا گیا تھا ۔ تاہم  حالیہ ہتک عزت کے کیس میں سورت کی عدالت نے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپیل کے لیے 30 دن کا وقت دیا ہے۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں راہول گاندھی کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر اگلے ہی دن نااہل قرار دیا گیا۔ رکن پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہونے سے انھیں ملنے والی سرکاری سہولیات اور دیگر مراعات بھی منسوخ ہو جائیں گی۔

 

راہول کو 22 اپریل تک اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنی ہوگی جب تک کہ انہیں ہائی کورٹ سے راحت نہیں ملتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button