نیشنل

اتراکھنڈ میں برقی شاک لگنے سے 15 افراد کی موت

نئی دہلی _ 19 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اتراکھنڈ میں چمیلی ضلع میں الکنندا ندی کے کنارے نمامی گنگا پروجیکٹ سائٹ پر برقی شاک لگنے سے 15 لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر اندازہ لگایا کہ یہ حادثہ ایک پمپنگ اسٹیشن کے قریب پاور ٹرانسفارمر سے پل کی لوہے کی ریلنگ کو کرنٹ کی سپلائی کی وجہ سے پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین پولیس انسپکٹر اور تین ہوم گارڈز شامل ہیں۔

 

معاملے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رشی کیش ایمس اسپتال منتقل کیا۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعہ افسوس ناک ہے۔ عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button