جنرل نیوز

ایک سال میں حفظ قرآن تکمیل کرنے پر حافظ محمد لئیق خان صاحب صدر جمیعۃ العلماء نظام آباد نے تہنیت کرتے ہوئے دی مبارکباد 

نظام آباد 13/ جون (اردو لیکس) مدرسہ عزیزیہ تحفیظ القرآننظام آباد کے دو طلبہ کی صرف ایک سال میں حفظ قرآن کی تکمیل کرنے پر حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد نے طلباء کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شالپوشی کی۔ مدرسہ عزیزیہ تحفیظ القرآن شاخ جامعہ صفیہ نسوان نظام آباد کے زیر اہتمام ایک تہنیتی ودعائیہ مجلس منعقد ہوئی

 

جس میں مدرسہ عزیزیہ تحفیظ القرآن کے دو طلبہ حافظ محمد شعیب ولد محمد ارشد اور حافظ اذان احمد ولد محمد خواجہ نےصرف بارہ مہینے میں تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی اس پر مسرت موقع پر حافظ محمد لئیق خان صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد نے شرکت کرتے ہوئے خوش نصیب طلباء کرام کو دعائیں دیتے ہوئے شالپوشی فرمائی اور مدرسہ ھذا اور اس کے تمام اساتذہ کرام وزمہ دارن کی محنتوں کی سراہنا فرمائی

 

اور مدرسہ کی مزید ترقی کامیابی کے لیے ِخصوصی دعاء کی صدرجمعیت کے ہمراہ ان کے برادر حافظ محمد سعید خان نائب ناظم مدرسہ معھد الاشرف مالا پلی نظام آباد و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button