ایجوکیشن

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں ایم ایس سی فزکس نئے میڈیکل کورس میں داخلہ کیلئے درخواستیں مطلوب 

نظام آباد:5/ اگست (اُردو لیکس) امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور حیدرآباد آئی آئی ٹی کے اشتراک سے ضلع سنگاریڈی کے تحت حیدرآباد آئی آئی ٹی میں ایم ایس سی فزکس نئے کورس کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ ستمبر میں اس کورس کو شروع کیا جائیگا۔ آئی آئی ٹی ایچ حیدرآباد کے ذرائع کے بموجب فزکس بنیادی مضمون کے طور پر بی ایس سی مکمل کرنے والے امیدوار اس کورس میں داخلہ کیلئے اہل ہے۔ اس تین سالہ کورس میں داخلہ کیلئے امیدوار راست طور پر آئی آئی ٹی ایچ درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ڈگری میں حاصل کردہ نشانات اور آن لائن انٹرویوکے ذریعہ اہل امیدواروں کو نشستیں فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button