اسد اللہ ، تلنگانہ وقف بورڈ کے سی ای او مقرر _ عائشہ مسرت خانم کا تبادلہ ؛ تلنگانہ میں آئی اے ایس عہدیداروں کو اضافی چارج

حیدرآباد _ 31 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں چند آئی اے ایس عہدیداروں کو اضافی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اور چند کا تبادلہ کیا گیا ہے اقلیتی گروکل سوسائٹی کی سکریٹری عائشہ مسرت خان کا حکومت نے تبادلہ کر کے جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفسیر اقبال کو اقلیتی گروکل سوسائٹی کی سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئیں۔
• کے سریندر موہن کو ڈائریکٹر مائنز کے طور پر اضافی چارج کی ذمہ داری دی گئی۔ شیخ یاسمین باشا کو ڈائریکٹر اقلیتی بہبود کا اضافی چارج ، ٹی. ونے کرشنا ریڈی کو حصول اراضی اور بازآبادکاری کمشنر کے طور پر اضافی چارج ، نرملا کانتی ویزلی کو اقلیتی مالیاتی ادارے کے ایم ڈی کے طور پر اضافی ذمہ داری ، جی مالسور کو ایم ڈی، اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے طور پر اضافی ذمہ داری ، محمد اسد اللہ کو وقف بورڈ کے سی ای او کے طور پر مقرر کیا گیا ہے
جب کہ پی. سریجا کو کھمم لوکل باڈیز کے ایڈیشنل کلکٹر کے طور پر تقرری عمل میں لائی گئی