جنرل نیوز

جگتیال میں مولانا ابوالکلام آزاد بیاٹمنٹن چیلنج ٹرافی کا انعقاد

جگتیال میں مجاہد آذادی ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آذاد کی جشن یوم پیدایش کے ضمن میں محمد محمود علی افسر چیرمین مرکزی اتحاد ملت اسلامیہ ھند جگتیال اور عبد المجاہد عادل صدر ابوالکلام آزاد یوتھ جگتیال اور محمد فرحان کی جانب سے مولانا آذاد شٹل بیاٹمنٹن چیلنج ٹرافی 2023 ٹورنمنٹ کا NCC کلب جگتیال میں انعقاد عمل میں لایا گیا

 

جسکا گذشتہ رات جناب محمد سعید الدین موظف لکچرر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر مہمان خصوصی میر کاظم علی سابقہ صدر ملت لیاقت علی محسن سابقہ وایس چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی اور ریاض الدین ماما کوآپشن ممبر بلدیہ جگتیال عادل پٹیل محمد تاج اسماعیل بھای اور دیگر نے شرکت کی اس ٹورنمنٹ میں جملہ 20 ٹیموں نے حصہ لیا ونر ٹیم کو 15000نقد انعام ٹروفی اور رنر ٹیم کو 10000نقد انعام ٹروفی دی جاۓگی اسکے علاوہ پلیر آف دی ٹورنمنٹ ٹروفی سعید الدین لکچرر کی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button