نیشنل

بحیثیت ہندوستانی یہ لمحہ ہمارے لئے باعث فخر۔ چندریان 3 مشن کی کامیابی پر بیرسٹر اسد الدین اویسی کا ردعمل

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے چندریان تھری مشن کی کامیابی پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ٹیم اسرو کو مبارکباد، یہ ہندوستانیوں کی حیثیت سے ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

 

 

اسی طرح کئی اہم شخصیات نے بھی اسروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ہندوستان بھر میں آج چندیان تھری کے چاند پر لینڈنگ کا مشاہدہ کیا جا رہا تھا جیسے ہی یہ مشن کامیاب ہوا ہندوستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ جشن منانے لگے خاص طور پر سوشل میڈیا پر لوگ اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

 

 

صدر جمہوریہ ہند دراؤپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی مرکزی وزراء اور ریاستوں کے چیف منسٹرس نے بھی اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تمام ہندوستانیوں کی کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button