نیشنل

سابق کرکٹر یوسف پٹھان معمولی ووٹوں سے آگے

نئی دہلی _ 4 جون ( اردولیکس) مغربی بنگال لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس پارٹی آگے ہے۔ ٹی ایم سی پہلے ہی ریاست میں 32 سیٹوں پر آگے ہے ریاست میں 42 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی 9 اور کانگریس ایک سیٹ پر آگے ہے۔ بہرام پور سے الیکشن لڑنے والے کانگریس ایم پی ادھیر رنجن چودھری کی  شکست یقینی نظر آرہی ہے  ادھیر 618 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔ ٹی ایم سی کے امیدوار اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان اس حلقہ سے 618 ووٹوں سے آگے ہیں۔

 

ملک میں عام انتخابات 7 مرحلوں کے تحت ہوئے جس میں 543 امیدواروں کی قسمت کا عوام نے فیصلہ کردیا۔ 19 اپریل تا یکم جون سات مرحلوں کے تحت عوام نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا اور آج نتائج جاری کر دیے گئے۔

 

کانگریس زیر قیادت انڈیا اتحاد بی جے پی اتحاد این ڈی اے کو کئی حلقوں میں سخت مقابلہ دے رہی ہے مہاراشٹرا، اترپردیش اور بنگال میں بی جے پی کی سیٹوں میں کافی کمی ہونے کے امکانات ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button