جنرل نیوز

شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے خلاف بھینسیہ میں بند

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان)محسن انسانیت حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کےواقعہ کےخلاف آج ضلع نرمل کےبھینسیہ شہرکےتمام مسلمانوں کی جانب سے رضاکارانہ طورپر بند منایا۔اس موقع پر تمام دوکانات۔میڈیکل شاپس۔دواخانے ۔تعلیمی اداروں کو بندرکھا گیا۔اس موقع پر مختلف مذہبی سیاسی سماجی مسلم تنظیمں جن میں مسجدعمرفاروق کمیٹی۔بھینسیہ ٹی آرایس پارٹی۔صفا بیت المال شاخ بھینسیہ۔ہماراسہارایوتھ۔جماعت اہلحدیث کےذمہ داران نے محکمہ پولیس۔محکمے ریونیو کے عہدیداران بھینسیہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھیر۔بھینسیہ آرڈی اولوکیشورراوء۔بھینسیہ تحصیلدار چندرشیھکرریڈی سےعلحیدہ علحیدہ طورپرملاقاتیں کرتےہوئے تحریری یاداشتیں پیش کرتےہوئے ملعون بی جے پی کےرکن اسمبلی راجہ سنگھ کےخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں میڈیا کےنمائندے سے مخاطب ہوتے ہوئے مسلم تنظمیوں کےذمےداران نے کہاکہ گذشتہ روز خبیث بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آپ ﷺ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔جس سے سارے عالم اسلام کا دل دُکھاہے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتا۔ ملعون راجہ سنگھ کے ویڈیو سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔لہذا اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایسے ملعون کوپھانسی دی جائے تاکہ پھرکبھی کوئی آپ ﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرسکیں۔اس موقع پرمنہاج احمدصدرعمرفاروق مسجد۔نائب صدر الطاف ۔محمدمشرف۔محمدفاروق احمدصدیقی ٹی آرایس پارٹی ٹاون صدر۔سیدآصف اے ایم سی وائیس چیرمین۔محمدعامراحمد ٹی آرایس پارٹی یوتھ لیڈر۔ساجدلکی۔سیدمحبوب پاشاہ۔حافظ منیراحمد صفا بیت المال شاخ بھینسیہ صدر کےعلاوہ مسلم تنظیموں کےذمہ داران کی کثیرتعدادموجودتھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button