انٹر نیشنل

عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی: پاکستان کی کوئٹہ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔عمران خان پر اداروں کے خلاف فضول بیان بازی کے الزامات کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

عمران خان کے خلاف عدالت میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے ان پر ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔عمران خان نےگزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے  مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر  بھی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button