نیشنل

جو ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا، چاہے آپ کچھ بھی کرلیں۔ دھمکیوں کے پیش نظرسلمان خان کا بیان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے گینگسٹرس کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے درمیان کہا کہ تحفظ عدم تحفظ سے بہتر ہے۔ انھوں نے آپ کی عدالت پروگرام میں کہا کہ مجھے سیکورٹی دی گئی ہے لیکن اب سڑک پر سائیکل چلانا یا اکیلے کہیں جانا ممکن نہیں۔ اس سب سے بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو بہت زیادہ سیکورٹی ہوتی ہے۔ سیکورٹی گارڈس کی گاڑیوں کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سلمان نے کہا کہ میں ہر جگہ پوری سیکورٹی کے ساتھ جاتا ہوں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ جو بھی ہونا ہے وہ ہو گا چاہے آپ کچھ بھی کریں لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں سیکورٹی کے بغیر گھومنا شروع کردوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button