نیشنل

حیوانیت کی انتہا، بیوی نے شوہر کےجسم پر دئیے سگریٹ کے چرکے اور چاقو سے نازک حصہ کاٹنے کی کوشش

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں حیوانیت کی انتہا کا واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون نے ہاتھ پاؤں باندھ کر جلتے ہوئے سگریٹ سے پہلے شوہر کے جسم پر جگہ جگہ چرکے دئیے اور پھر چاقو سے جسم کے نازک حصہ کو کاٹنے کی کوشش کی۔ اس خاتون نے ظلم کی تمام حدوں کو پارکردیا۔ پولیس بھی اس واقعہ کے منظر عام پرآنے کے بعد دنگ رہ گئی۔

 

بیوی کی اس شرمناک حرکت کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ سیوہارا ڈسٹرکٹ پولیس نے شوہر کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی اور اتوار کے روز اس خاتون کو گرفتار کیا۔سیوہارا پولیس اسٹیشن کے تحت واقع موضع چک مہدو کے رہنے والے منان کی شادی 17 نومبر 2023 کو صفی آباد تھانہ، سیوہارہ کی رہنے والی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیوی کے اصرار پر وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو گیا۔کچھ دنوں کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی شراب اور سگریٹ کی عادی ہے وہ گٹھکا بھی کھایا کرتی ہے۔

 

اس دوران بیوی نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ شوہر نے احتجاج کیا تو بیوی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ منان نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ 29 اپریل کو اس کی بیوی نے دودھ میں کوئی نشہ آور شئے ملا کر اسے پلائی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا تو بیوی نے اس کے ہاتھ پاوں باندھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اس کا گلا دبایا۔ چاقو سے اس کا پرائیویٹ پارٹ کاٹنے کی بھی کوشش کی۔

 

سگریٹ سے اس کے جسم کے نازک حصہ کو چرکے بھی دئیے گئے۔شوہر کی شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے کے بعد پولیس نے بیوی کو گرفتار کیا۔ ایس پی ایسٹ دھرامپل سنگھ نے کہا شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم خاتون کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button