نیشنل

شادیوں کیلئے الیکشن کی تاریخ تبدیل کردی گئی

نئی دہلی: شادیوں کی خاطرپولنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے راجستھان اسمبلی انتخابات کی تواریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 

اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولنگ 23 نومبر کے بجائے 25 نومبر کو ہوگی۔ قبل ازیں اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 23 نومبر کو انتخابات ہونے والے تھے تاہم اس دن ریاست بھر میں بہت زیادہ شادیاں ہونے والی ہیں

 

اسی کے پیش نظر تمام پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کیا تھا جس کی وجہ سے تقریباً 25 لاکھ افراد کے پولنگ سے دور رہنے کا خدشہ تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے راجستھان اسمبلی انتخابات

 

کی پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button