جنرل نیوز

مولانا سید جلال الدین عمری کا سانحہ وفات ملت اسلامیہ کا حادثہ ہے: مولانا حلیم اللہ قاسمی 

 

ممبئی 27/اگست _  جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر مولانا سید جلال الدین عمری کے سانحہ وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے کہا کہ قحط الرجال کے اس دور میں جو جگہ خالی ہوتی ہے،اس کا پُر ہونا مشکل ہوتا ہے۔

مولانا مرحوم خالص علمی آدمی تھے، انہوں نے پوری زندگی تصنیف و تالیف میں گزاری،اسلام میں عورتوں کے حقوق اور اسلامی اخلاقی تعلیمات آپ کا مخصوص موضوع تھا، نہایت متواضع اور منکسر المزاج شخصیت کے حامل تھے۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر اس سانحہ وفات پر جماعت اسلامی ہند کے امیر جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب اور تمامم متعلقین اور مولانا مرحوم کے اعزہ و اقارب کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتی ہے،اور ہم سب بارگاہ رب العالمین مین دست بدعا ہیں کہ اللہ رب العزت مولانا مرحوم کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے،اور ان کو اعلیٰ علیین میں جگہ مرحمت فرمائے۔آمین

 

متعلقہ خبریں

Back to top button