جنرل نیوز

کوہیر میں بی آر ایس پارٹی کیڈر متحد اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار – شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر

کوہیر -13 اگست (اردو لیکس/محمد سلیم) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ کوہیر مستقر میں بی آر ایس پارٹی کیڈر متحد ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کے لیے تیار ہے،

 

نمائندہ سرپنچ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ چیف منسٹر کے -چندر شیکھر راو کی قیادت میں سنہرا تلنگانہ کی طرف گامزن ہے،

 

اقلیتی قائد نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی اسکیمات بلا تفریق ذات ومذہب تلنگانہ کے ہر گھر تک مہیاء کروائی جارہی ہے، اور تلنگانہ کا کوئی گھر ایسا نہیں ہے جوتلنگانہ حکومت کی اسکیم سےمحروم ہو، ہر گھرکسی نہ کسی اسکیم سے مستفید ہورہا ہے،

 

شیخ جاوید نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ اور لائحہ عمل کے مطابق آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے بی آر ایس پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے انتھک جد وجہد کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں دوبارہ بی آر ایس پارٹی کا پرچم لہرایا جاۓ گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button