تلنگانہ

تلنگانہ میں اچانک موسم ٹھنڈا _ کئی مقامات پر بارش ، دو دن تک بارش کا امکان

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع بشمول حیدرآباد میں اتوار کی شام اچانک موسم ٹھنڈا پڑ گیا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بارش سے عوام کو کافی راحت ملی۔ کیونکہ گزشتہ چند دنوں سے شدید گرمی کی شدت کی وجہ سے عوام پریشان تھےمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ آیندہ دو دن تک کئی اضلاع میں بارش ہونے کے امکانات ہیں

 

اتوار کی شام 5 بجے حیدرآباد میں موسم ٹھنڈا پڑ گیا اور کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، راجندر نگر، سیری لنگم پلی، پٹن چیرو، لنگم پلی، نظام پیٹ، جیڈی میتلا، گاجولارامارم، کوکٹ پلی، بالا نگر، کومپلی، الوال، بولارام، نیرڈمیٹ اور کئی مقامات پر بارش ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ منگل تک تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے عادل آباد،  آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، یادادری بھونگیر ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری ، وقارآباد، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ   میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ باقی جگہوں پر کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button