جنرل نیوز

خواتین و لڑکیوں کو خود روزگار سے مربوط کرنا _ ایم آئی قائد ملت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا مقصد ،تقسیم اسنادات و تہنیتی تقریب سے مقررین کا خطاب

نظام آباد 4/ جون (اردو لیکس ) ملت اسلامیہ کی دختران و خواتین کو اپنے طور پر خود روزگار حاصل کرنے کے مقصد سے ٹیلرنگ کی ٹریننگ دی گئی ان خیالات کا اظہار مقررین نے آج صبح ڈیلکس کنونشن مجاہد نگر نظام آباد میں محمد اسماعیل قائد ملت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ اسنادات وتہنتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ایم اے مقیت سابقہ کارپورئٹر و صدر سوسائیٹی نے بتایا کہ خواتین کو خود روزگار سے مربوط کرنے کے لئے ایک ماہ مفت ٹیلرنگ تربیت دی گئی جس میں قریب دو سو دختران ملت نے استفادہ حاصل کیا انہوں نے بتایا کہ شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی طویل ملی ،سماجی وفلاحی خدمات کا اعتراف اور سینئر جرنلسٹ محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد کی طویل صحافتی خدمات کا اعتراف اور مثالی صحافی-آفتاب صحافت ایوارڈ خادمین امت ناندیڑ کی جانب سے نوازے جانے پر سوسائٹی کی جانب سے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنت پیش کی گئی

 

شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی تقریر کہا کہ دختران ملت اس تربیت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں اور اپنے طور پر خود روزگار حاصل کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ علم دین و فنی مہارت حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے دختران ملت اپنا وقت سوشل میڈیا پر ضائع نہ کریں انہوں نے خواتین کو شریعت کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی شیخ مجاہد ریاستی نائب صدر انڈین یونین مسلم لیگ نے کہا کہ خواتین کو سوسائٹی کی جانب سے ٹیلرنگ کی تربیت فراہم کرنے سوسائٹی کے عہدیداروں اور تربیت یافتہ خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئی ایک فلاحی اسکیمات موجود ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اس سے استفادہ حاصل نہیں کیا جارہا ہے محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ نے کہا کہ تربیت یافتہ خواتین اپنے خاندانوں میں اس کی تشہیر کریں جس سے انہیں سلائی کا کام آسانی کے ساتھ دستیاب ہوجائے گا اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں مہمانان کے ہاتھوں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ٹیلرنگ کی تربیت دینے والی انسٹرکٹرز جبین اور نازیہ کو سوسائٹی کی جانب سے تہنت اور تحائف پیش کئے گئے

 

اس تقریب میں مرتضی حسین ٹاؤن صدر انڈین یونین مسلم لیگ ، محمد نسیم اختر سینئر قائد آئی یو ایم ایل ، شیخ امجد ٹاؤن ‌نائب صدر مجلس بچاؤ تحریک کے علاوہ خواتین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی شرجیل پرویز سکریٹری سوسائٹی نے تمام مہمانوں و خواتین کا شکریہ ادا کیا

 

علاوہ ازیں اس موقع پر تربیت یافتہ خواتین کی جانب سے نت نئے ڈیزائن میں تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا شرکاء اجلاس نے مشاہدہ کیا اور تمام خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ستائش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button