تلنگانہ

مصلیوں نے امام صاحب کو شادی میں دیا گاڑی کا تحفہ۔ تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ جٹرم کے مسلمانوں کا مثالی جذبہ

محمد صادق چاند کی رپورٹ

نارائن پیٹ: تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے چھوٹے سا منڈل پدا جٹرم کے مسلمانوں نے اپنی جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا حافظ محمد عرفات نظامی جو مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی سے فارغ ہیں کی شادی خانہ آبادی کے پر مسرت موقع پر انھیں ہدیہ اور تحفہ میں اسکوٹی گاڑی پیش کرتے ہوئے حفاظ وعلماءکرام اور اپنے اماموں سے محبت وعقیدت، ان کی عزت وقدر کی ایسی بے نظیر مثال پیش کی ہے جو خال خال ہی کہیں نظر آتی ہے۔اس اقدام کی پورے ضلع ہی میں نہیں بلکہ ہر طرف زبردست ستائش کی جارہی ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے موضع جٹرم کی جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا حافظ عرفات نظامی کی شادی کے  پر مسرت مبارک موقع پر، مسلمانان جٹرم نے اپنے امام کو تحفہ میں اسکوٹی گاڑی پیش کی، جو پانچوں وقت نماز کے لئے آمد ورفت کے لئے امام صاحب کی ایک بڑی ضرورت تھی، ایسے ماحول میں جبکہ قوم وملت میں بعض خود غرض عناصر دشمنان اسلام علما وحفاظ اور اپنے اماموں کی عظمت کو گھٹارہے ہیں، موضع جٹرم کے مسلمانوں نے ایک بڑا خوش آیند اقدام کرتے ہوئے نہ صرف اپنے امام وخطیب صاحب کی ایک اہم ضرورت کی تکمیل کی بلکہ پوری ملت اسلامیہ کو علماء کرام، وحفاظ عظام اور ائمہ کرام کی عزت وتوقیر، ان کی قدر ومنزلت،اور ان کے مقام ومرتبہ کے ساتھ اپنے اماموں سے محبت وعقیدت کی زبردست مثال پیش کی اور پوری ملت کو آیئنہ دکھایا ہے۔

 

 

بات دراصل یہ ہیکہ مسلم قوم اپنے علماء کرام وآئمہ مساجد سے محبت وعقیدت اور تعلق کو مضبوظ بناکر ان سے دینی وعلمی رشتہ استوار کرینگے تو ملت اسلامیہ کے دین وایمان کی حفاظت بھی ہوگی، اور ہماری نئی نسلوں کے لئے ایک بہترین سبق ورہبری بھی، اور اس کے ذریعہ ہمارے اس ملک میں اسلام کے روشن مستقبل کا یہ ایک اہم زینہ ثابت ہوگا۔

 

 

جٹرم کے سیدھے سادھے مگر علماء وحفاظ سے محبت واٹوٹ تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی جانب سے امام وخطیب صاحب کی خدمت میں اسکوٹی کے اس تحفہ کی پشکشی کے موقع پر، مولانا سید احمد حسینی اشرفی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ’ سید دستگیر حسینی’ سید خواجہ حسینی’ جمال حسینی’ یونس قادری’ مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ حافظ محمد تقی ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button