جنرل نیوز

نرمل ضلع اسکولی تعلیمات کے سیکٹورول افسر ناگولہ روی گوڑ کے خلاف کارروائی کرنے ضلع کلکٹر اولہ سرپنچ کنیز فاطمہ کی اپیل

نرمل، 4 / مارچ(پریس نوٹ) پی ایم شری اسکیم کے لئے اسکولوں کے انتخاب کے عمل میں بدعنوانیاں کرنے والے سیکٹورل افسر ناگولہ روی گوڑ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اولہ سرپنچ کنیز فاطمہ، میوا ، ٹی ایس پی ٹی اے صدر شیخ شبیر علی اور اسوسی ایٹ پریسڈنٹ اور ٹی ایس پی ٹی اے ضلع جنرل سیکریٹری ساجد معراج نے نرمل ضلع کلکٹر کے۔ ورون ریڈی سے اپیل کی۔ دوسری جانب ضلع مہتمم تعلیمات سے ڈاکٹر رویندر ریڈی سے بھی ناگولہ روی گوڑ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی حکومت کی باوقار اسکیم پی ایم شری کے لئے ضلع نرمل کے بعض اسکولوں کا انتخاب ہوا جس کے بعد متعلقہ اسکولوں کے ہیڈماسٹرس نے آن لائن اپلیکیشن داخل کیا

 

،جس میں اسکولوں میں دستیاب سہولیات کا اندراج کروایا،جس کے ذریعہ ان اسکولوں کو نشانات حاصل ہوئے۔جس کے بعد ضلعی تین رکنی کمیٹی نے اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے سہولیات کا معائنہ کیا اور ضلع مہتمم تعلیمات دفتر میں رپورٹ داخل کیا۔ جس کے بعد پی ایم شری کے ضلع انچارج و سیکٹورل افسر ناگولہ روی گوڑ نے تعصبیت سے کام لیتے ہوئے صرف دو اسکولوں کے پوانٹس کم کئے اور جانبداری کرتے ہوئے بعض اسکولوں کے پوانٹس کم نہیں کئے۔اس کے علاوہ میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے من مانی طور پر فہرست تیار کی اور اسٹیٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو روانہ کیا،

 

جس میں نشانات/ پوائنٹس بھی شامل نہیں کئے گئے جس کی بنیاد پر بعض اسکولوں کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس کی وجہ سے کم نشانات حاصل کرنے والے اسکولوں کا بھی انتخاب کیا گیا جس کے باعث زیادہ نشانات حاصل کرنے والے اسکولوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوئی۔ جس سے اولہ سرپنچ کنیز فاطمہ اور میوا، ٹی ایس پی ٹی اے ذمہ داران نے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا اور متعصب افسر کو اس عہدہ سے برخواست کرنے کی اپیل کی، جس پر کلکٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور کاروائی کرنے کا تیقن دیا وہیں دوسری جانب ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی کو بھی متعصبانہ کاروائی سے واقف کروایا اور ناگولہ روی گوڑ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا،جس پر ڈی ای او نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور مناسب کاروائی کرنے اور تعصب کا شکار اسکولوں کے ساتھ انصاف کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button