انٹر نیشنل

حج سیزن:14 لاکھ سے زیادہ قربانی کے جانور جدہ بندرگاہ منتقل

File photo

ریاض ۔ کے این واصف 

حج کی تیاری کا ایک اہم جز قربانی کے جانور اکھٹا کرنا بھی ہے اس سلسلہ میں سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ شاخ نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے آنے والے 14 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کی کلیئرنس کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ یہ مویشی یکم ذوالقعدہ سے 28 ذوالقعدہ تک جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچائے گئے تھے۔

 

 

العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الخلیف نے بتایا کہ ’ان میں سے 6 لاکھ 33 ہزار مویشی اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے ’اضاحی‘ قربانی پروگرام کے لیے ہیں۔ حج موسم کے دوران مزید مویشی مملکت لائے جائیں گے‘۔ الخلیف نے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں ہماری وزارت مویشیوں کے قرنطینہ اور لیباریٹریاں قائم کیے ہوئے ہے جہاں پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ جانوروبائی امراض سے پاک ہوں‘۔

 

 

الخلیف کا کہنا تھا کہ ’مویشی بردار جہازوں کے بندرگاہ پہنچتے ہی جانوروں کے ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں اور اس بات کا پتہ لگاتے ہیں کہ درآمد کردہ جانور صحت مند ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے جی سی سی ممالک میں رائج قرنطینہ قانون نافذ کیا جاتا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button