مبارکباد

عادل آباد میں امن فاؤنڈیشن کی جانب سے اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے نو منتخب ذمہ داران کی تہنیت

عادل آباد ۔ امن فاونڈیشن عادل آباد کی جانب سے تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کی نو منتخب کمیٹی کا تہنیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔منگل کے روز عادل آباد شہر مستقر میں امن فاونڈیشن کے دفتر پر صدر عرفات خان کی قیادت میں منعقد ایک تقریب میں تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ ضلع عادل آباد کے نو منتخب صدر محمد شاہد احمد توکل، نائب صدر محمد آصف الدین، جنرل سیکریٹری حافظ خضر احمد یافعی، سیکریٹری محمد محسن، سیکریٹری محمد اشفاق،خازن شیخ عصمت علی، آرگنائزر سیکریٹری عمیم شریف کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

 

صدر محمد شاہد احمد توکل اور دیگر عہدیداران نے امن فاونڈیشن عادل آباد کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر اظہارِ تشکر کیا۔اس موقع پر امن فاونڈیشن صدر عرفات،نائب صدر کے۔پرمیشور،شیخ کلیم،شیخ عظیم،راہول گجبارے، کے علاوہ امن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران و دیگر موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button