جنرل نیوز

کاغذ نگر۔ مستحقین میں راشن کٹس کی تقسیم 

ضکاغذ نگر 22 مارچ (ماجد اقبال) دار الانصار ٹرسٹ کاغذ نگر کے زیر اہتمام آج بعد نماز فجر مائنارٹی فنکشن ہال اندرا مارکٹ میں رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی غریب مستحق روزے داروں میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

 

جنرل سکریٹری دار الانصار ٹرسٹ محمد مفقم احمد کے مطابق کاغذ نگر کے کچھ ایسے علاقے جہاں غریب مستحق گھروں کو منتخب کرتے ہوئے دارالانصار ٹرسٹ کی پوری ٹیم ضرورت مندوں کا خیال کرتے ہوئے اہل خیر حضرات سے ربط کرتے ہوئے ان مستحق روزہ داروں کے گھر گھر جا کر مکمل تحقیق کرنے کے بعد دار الانصار ٹرسٹ کاغذ نگر کی جانب سے رمضان راشن کٹس تقسیم کیے گۓ ۔ جس میں کچھ بیوہ خواتین ، طلاق یافتہ خواتین، بوڑھے بزرگ خواتین و حضرات ، معذور افراد اور کچھ ایسے خواتین جو گھروں میں کام کرنے جاتی ہیں اور کچھ خواتین کو ٹرسٹ کی جانب سے نقد رقم بھی ادا کی گئی۔

 

اس موقع پر شہر کا غذ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 170 سے زائد مستحقین میں رمضان راشن کٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر دار الانصار ٹرسٹ کاغذ نگر کے جنرل سکریٹری محمد مفخم احمد، جوائنٹ سکریٹری حافظ محمد ریاض احمد ، خزانچی رحیم ملناس ، ٹرسٹ کے نائب صدر عبدالشاکر ، ٹرسٹ کے دیگر ممبران میں عبدالستار , شاہ نواز ، طیب بن عیسی , عبدالمقیم , محمد ندیم , محمد شاداب, محمد فرحان , محمد فرید کے علاوہ محمد سیف موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button