تلنگانہ

بڑی خبر۔ تلنگانہ ٹریفک چالانات پر چھوٹ کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھا‌دی‌ گئی

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے ٹریفک چالانات پر رعایت کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہے۔تلنگانہ حکومت نے زیر التوا چالانات پر بھاری ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 

پہلے 10 جنوری کی تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا تھا پھر زبردست عوامی در عمل کو دیکھتے ہوئے آخری تاریخ 31 جنوری تک بڑھا دی گئی تھی۔ ایک مرتبہ پھر آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے اور اب 15 فروری تک ڈسکاؤنٹ کی سہولت رہے گی۔ واضح رہے کہ ریاست میں 26 دسمبر سے چالانات پر ڈسکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

حکومت نے ٹو وہیلرس پر 80 فیصد فور ویلرس اور آٹووں کے چالانات پر 60 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ لاریوں کے ساتھ ساتھ دیگر بڑی گاڑیوں پر عائد چالانات پر 50 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے۔آرٹی سی بس، ڈرائیورس کیلئے90 فیصد ڈسکاونٹ دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button