جنرل نیوز

مسلم نوجوان عاشق رسول بن کر نبی پاک ﷺ کی نمونہ زندگی کو اپنائیں \ کامیابی قدم چومیگی: مفتی ھارون ندوی

*جلگاؤں میں جمعیت کےجلسہ سیرت النبی ﷺ و نشہ مخالف مہم میں علماء کرام کا خطاب

جلگاؤں (سعیدپٹیل) آج ضرورت ہےکہ ہم نبی ﷺ کی سنتوں ،عادتوں اور طریقوں کو اپنی زندگی میں ایسے لائیں کےدیکھنےوالے یہ کہنے پر مجبور ہوجاۓ کےنبی ﷺ کا سچا عاشق جارہاہے۔کسی فلمی اداکار کا فین نہیں یہ اس کے پیغمبر کا فین ہے۔یہ عاشق رسول ہے۔ہمارا لباس ،ہمارے بال ،چال۔ڈھال ،نبی پاکﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات کے مطابق ہو ، اپنی جوانی کی حفاظت کرو ،ہر قسم کے نشہ سےدور رہو ،

زندگی اللّٰہ کی دی ہوئی بڑی قیمتی نعمت ،ہے۔نشہ سے اس کو تباہ و برباد مت کرو ، اس طرح کے زرین و رونق افروز خیالات و نصیحتیں صدر جلسہ مفتی محمد ہارون ندوی نے کلیدی خطبہ میں بیان کیئے۔شہرقاضی عتیق الرحمٰن نے اپنی رہنمایانہ مختصر بات پیش کرتے ہوۓ ایک برائی کی اشاروں میں نشاندہی کرتے ہوۓتوجہ مبذول کرائی کے آج ہماری بیٹیاں ہمارے جوانوں سے محفوظ نہیں ہیں۔مولانا مفتی سلیق سلمان نے جھنجھوڑتے ہوۓ نوجوانوں سے اپیل کی کے اپنے محبوب نبی ﷺ کے چہرے انور سے پیار کرو ،سنت حبیب یعنی داڑھی سے اپنے چہروں کو سجاؤ ، ہمارے نبی ﷺ سے حسین چہرہ کسی کا نہیں۔ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے جمعیت علماء کی بالخصوص جمعیت کے ضلع صدر مفتی محمد ہارون ندوی کی جانب سے چلائی جارہی نشہ مکتی،نشہ مخالفِ مہم کی تعریف کرتے ہوۓ نوجوان نسل سگریٹ ،گٹکا،پوڑی وغیرہ کی لت سے دور رہے۔موصوف نے اس سے ہونے والے نقصان سے خبردار کیا۔بعد ازاں صدارتی خطاب میں مفتی محمد ہارون ندوی نے نبی پاک ﷺ

کی تعلیمات کی روشنی میں نشے کےنقصانات بتاتے ہوۓ اصلاح پر زور دیا۔معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں کو روکنے اور ان کے سدباب کرنے کےلیئے موصوف نے تیار رہنے کی تلقین کی۔کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکےسماج کو برائیوں سے پاک و صاف رکھا جاۓ۔برائیوں سے سماج کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔برائی کے خلاف اٹھ۔کھڑے ہونا کسی خاص طبقہ یا کسی خاص شخص کا کام نہیں بلکہ یہ ہم سب کی اولین ذمہ داری اور دینی فریضہ ہے۔دودھ

والا ، رکشا والا ، دکاندار غرض کے ہر شخص کی ذمہ داری ہےکہ سماج کو اپنی مٹھی بھر طاقت سے گندگی اور ہر قسم کے نشہ سے دور رکھنے کی محنت کریں۔قبل ازیں شہر کے مضافاتی علاقہ مہرون کے اقصیٰ نگر کے قلب میں ہوۓ اس عظیم الشان جلسہ

سیرت النبی ﷺ کا آغاز قاری وسیم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نعت پاک کا نذرانہ حافظ شفیق رحمانی نےپیش کیا۔اس روحانی و پر نور جلسہ میں کارپوریٹر نمائندہ حاجی یوسف شیخ ، ضیاء باغبان ، کارپوریٹر نمائندہ اکرم دیشمکھ ، سلیم انعامدار ،

حسین ملتانی ، امین جناب ، شاکر ملتانی وغیرہ موجود تھے۔سید عرفان ، سید مجاھد ، سید جنید

، سمیرشیخ ، شعیب شیخ ،اظہر خان ، ریحان سید و نوجوانان علاقہ مہرون نے کڑی محنت کرکے جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔صابر مصطفٰی آبادی کی عمدہ نظامت رہی۔رقت آمیز دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button