تلنگانہ

بیت المال نظام آباد کے وفد کی چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحاق سے ملاقات  

 

نظام آباد 11اگست(اردو لیکس) سید محمد یحییٰ ظفر صدر بیت المال ضلع نظام آباد نے مستحق غریب طلباء وضرورت مندوں کو سرکاری اسکیمات فراہم کرنے کی اپیل کی

صدر بیت المال ضلع نظام آباد سید محمد یحییٰ ظفر کی ہدایت پر ضلع نظام آباد بیت المال کے ایک وفد نے حیدرآباد حج ہاؤز پہونچ کر محمد امتیاز اسحاق چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف فلاحی و عوامی اسکیمات پر تبادلہ خیال کیا ۔ نائب صدر بیت المال ادریس مرزا نے تفصیلی طور پر بیت المال کی جانب سے چلائی جانے والی فلاحی خدمات سے واقف کروایا اور بتایا کہ بیت المال نظام آباد کی جانب سے پچھلے 53سالوں سے مختلف فلاحی خدمات جیسے غریب لڑکیوں کو شادی میں امداد ،مفت ٹیلر نگ سنٹر ،مفت کمپیوٹر کی تربیت ،مہندی ڈیزائننگ کی تربیت فراہم کیے جارہے ہیں ۔اس موقع پر وفد میں شامل رکن بیت المال و مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ عبدالحئ راحیل نے بتایا کہ مفتی سعید اکبر کی صدارت میں چلائے جانے والے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی خدمات سے واقف کروایا جو ملت کے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کر تے ہوئے انھیں ذریعہء معاش سے جوڑنے کی سعی کرتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کے تحت چلائے جانے والے دارالصالحالات جو لڑکیوں کو مفت عربی کی کلاسس اور ٹیلر نگ کی تربیت فراہم کر رہا ہے ۔محکمہ اقلیتی بہبود کی خصوصی دلچسپی سے اس کو روزگار سے مربوط کیا جا سکتا ہے تاکہ مسلم معاشرے کی غریب و بے سہارا خواتین کو مالی طور پر مستحکم کیا جا سکے ،ساتھ ہی ساتھ مسلم نوجوانوں کو مختلف سرکاری اسکیمات جو کہ محکمہ اقلیتی بہبودکے کی جانب سے چلائی جارہی ہے اس سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔ امتیاز اسحاق نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی دلچسپی سے سماعت کی اور آس جانب ضروری اقدامات کو روبہ عمل لانے کا تیقن دیا ۔وفد نے محکمہ اقلیتی بہبود جو کہ عرصہ دراز سے سرکاری اسکیمات کی فراہمی میں تعطل کا شکار بنا رہا تھا امتیاز اسحاق کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت جلد سے جلد تمام سرکاری اسکیمات کو بحال کیے جانے کے توقع اظہار کیا

 

۔اس موقع پر نائب صدر بیت المال ادریس مرزا ،محمد عبدالحئ راحیل رکن بیت المال و تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ،مرزا عظیم اللہ بیگ ،ڈاکٹر وکیل نے امتیاز اسحاق کی گلپوشی و سالپوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ امتیاز اسحاق نے جلد ہی نظام آباد کا دودہ کرتے ہوئے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا جائزہ لینے اور درکار امداد کی فراہمی و اسکیمات کو روبہ عمل لانے کا تیقن دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button